شنبه 18/ژانویه/2025

مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار نمازیوں نے نماز جمعہ ادا کی

ہفتہ 1-جنوری-2022

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے حائل دشواریوں کے باوجود 50 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ کے لئے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا رخ کیا۔

اسرائیلی پولیس نے درجنوں کے حساب سے ناکے اور چیک پوائنٹ لگائے جہاں پر لمبے دورانیے تک فلسطینیوں کی چیکنگ کی جاتی ہے اور کئی فلسطینیوں کو اعتراض لگا کر مسجد جانے سے روک دیا جاتا ہے۔

جمعہ کے خطبے کے دوران امام اقصیٰ شیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی شہریوں کی موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔

شیخ عکرمہ نے بتایا کہ فلسطین میں سال 2021 کے دوران اسرائیل نے شہریوں کو ان کے گھروں سے بے  دخل کرنے کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں کی جانب سے اپنی زمینوں کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا اور اسرائیلی ہتھکنڈوں کا بہادری سے سامنا کرنے والے فلسطینیوں کی تحسین کی۔

مختصر لنک:

کاپی