مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے قلندیہ مہاجر کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے مقامی نوجوانوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تینوں نوجوانوں کوپولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولیاں لگیں اور انہیں رام اللہ کے فلسطین ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے۔
ایک نوجوان کو پیٹ میں جبکہ دیگر دو نچلے دھڑ میں گولیاں ماری گئی تھیں۔
قلندیہ کیمپ میں جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب پولیس افسروں نے قریبی علاقے کفر عقب پر دھاوا بول کر دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔