قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس کے حزمہ قصبے پر چھاپا مار کر بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے چھاپے میں26 افراد کو حراست میں لیا گیا۔اس موقع پر قصبے کو فوجیوں نے چاروں جانب سے سخت محاصرےمیں لئے رکھا تھا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے طوباس کے علاقے میں ایک سابق اسیر کو گرفتار کر کے اسکے گھر کی زبردستی تلاشی لی۔ان فلسطینی اسیر کو چار ماہ قبل ہی اسرائیلی جیل سے رہائی ملی تھی۔
اسرائیلی فوج عموما فلسطینی شہریوں کے خلاف گرفتاریاں عمل میں لاتی رہتی ہے۔ اس وقت بھی اسرائیلی جیلوں میں 4650 قیدی موجود ہیں جن میں 34 خواتین، 160 بچے اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں