1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام بیت المقدس کے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کرنے کی پاداش میں روزانہ کی بنیادوں پر حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔
شیخ صلاح نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام بیت المقدس کے فلسطینی رہائشیوں کے گھروں کو مسمار کرنے، زمینوں پر قبضے، گرفتاریوں، روزگار پر ڈاکے اور تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کے ذریعے سے زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے۔
شیخ رائد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام اپنی خیالی دنیا میں بیت المقدس کو اس کے رہائشیوں سے خالی کروا کر اس کو صہیونیت کے رنگ میں رنگنا چاہتا ہے مگر یہ ان کی خام خیالی ہے۔
رائد صلاح نے بیت المقدس کے رہائشیوں کی تعریف کی کہ انہوں نے مسجد اقصیٰ، دکانوں اور گھروں کی حفاظت کر کے اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنا نے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔