فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں شاہراہ 60 پر ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے ایک معمر فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد نے سنجل کے علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی کردیا اور خود فرار ہوگیا۔ زخمی ہونے والی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والی خاتون کی عمر غدیر انیس مسالمہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 55 سال ہے۔ یہودی آباد کار موقعے سے فرار ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے عمر رسیدہ خاتون پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی اور خاتون کو زخمی کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا۔