غاصب یہودی آباد کاروں کے فلسطینی علاقوں میں شہریوں کی املاک بالخصوص پھل دار درختوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جمعرات کو یہودی شرپسندوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں زیتون کے 360 قیمتی درخت کاٹ ڈالے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’تحفظ و استقامت کمیٹیز‘ کے رابطہ کار فواد العمور نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر احمد حمامدہ کے ملکیتی زیتون کے باغ میں گھس کر 60 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے اس علاقے میں تین سال میں تین بار قیمتی درختوں کو کاٹا۔
ادھر یہودی آباد کاروں نے شمال مغربی الخلیل میں عطا اور عزیز جعافرہ نامی شہریوں کے ملکیتی زیتون کے 300 درخت اکھاڑ پھینکے۔