یکشنبه 04/می/2025

اسرائیل:حماس کے کارکن گرفتاری کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے حوالے

جمعہ 24-دسمبر-2021

اسرائیل کےعبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے بیت لحم میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پرچم لہرانےوالے فلسطینی رام اللہ اتھارٹی کو منتقل کیے گئے ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل ’کے اے این‘ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں عباس ملیشیا نے حماس کے پرچم لہرانے والے فلسطینیوں کا تعاقب کیا تھا۔ اس تعاقب کے دوران ایک فلسطینی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ عباس ملیشیا نے حماس کارکنوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے دستی بم پھینکے جس کے بعد وہ اندرون فلسطین فرار ہوگئے تھے۔

ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی حکام نے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد انہیں عوفر جیل منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے ان دونوں کو تفتیش کے لیےرام اللہ اتھارٹی کے حوالے کردیا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے نامہ نگار گال برگر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے دو فلسطینیوں کی حوالگی عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کےدرمیان جاری سیکیورٹی تعاون کا ثبوت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی