پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی علاقوں میں ’اومی کرون‘ کے مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی

جمعہ 24-دسمبر-2021

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کرونا کی تبدیل شدہ شخص "اومیکرون” سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کمال الشخرہ نے تصدیق کی کہ کرونا کے ریکارڈ شدہ متاثرین  میں 9 شہری بیرون ملک سے سفر کرکے آئے تھے۔ 8 فلسطینی مقامی سطح پر میل جول سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہ سب گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی عملہ ان کی صحت کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "اومیکرون” سے متاثر ہونے والوں کا تعلق فلسطین کے مختلف علاقوں سے ہے۔طوباس سے1، بیت لحم سے 3، رام اللہ 6، سلفیت 2، نابلس  سے1، اریحا سے 4 فلسطینیوں میں کرونا کی نئی شکل کی تشخیص کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی