جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس سے تین فلسطینی بچے اور مسجد اقصیٰ کا محافظ گرفتار

بدھ 22-دسمبر-2021

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تین فلسطینی بچے اورمسجد اقصیٰ کے ایک محافظ کو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قبلہ اول کے انتظامی امور میں سوچی سمجھی مداخلت قرار دیا ہے۔

بیت المقدس مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے پہرے دار فادی علیان کو مسجد اقصیٰ کے باب حطہ سے حراست میں لے لیا۔

 اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے قریب قبۃ الصخرہ سے تین فلسطینی بچوں امیر البزلامیط، امیر السلایمہ اور حمزہ الجعبری کو حراست میں لے لیا، ان پر فلسطینی پرچم لہرانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے متعدد پہرے داروں کو کام سے روکا۔ یہ فیصلہ فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے 50 ملازمین جن میں 14 محافظ شامل ہیں کی تعیناتی کےبعد کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی