مصر کے دو اعلیٰ اختیاراتی وفود مشترکہ امور کوآگے بڑھانے اور تعمیر نو کے منصوبوں کے معائنے کے کل اتوار کو فلسطین کے جنگ زدہ اور محاصرہ زدہ علاقے غزہ پہنچے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کے ایک وفد میں مصری انٹیلی جنس کے چار عہدیدار شامل ہیں جو شمالی سرحد بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔ یہ وفد چوبیس گھٹنے غزہ میں قیام کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وفد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت سے ملاقات کرے گا جس میں دو طرفہ امور، غزہ کی تعمیر نو اور اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر سے آنے والے دوسرے وفد نے غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ یہ وفد رفح گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا جو غزہ میں مصر کی نگرانی میں جاری تعمیر نو کے منصوبوں کا جائزہ لے گا۔