"یورپیئنز فار یروشلم” فاؤنڈیشن نے یوکرین کے سفیر یوگین کورنیچک کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا ملک یروشلم کو اسرائیل کا مبینہ دارالحکومت تسلیم کرتا ہے اور وہ اپنا سفارت خانہ وہاں منتقل کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔
یوکرین اور اسرائیلی ریاست کے درمیان تعلقات کی تیس سالہ سالگرہ کے موقع پر ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران کورنیچک نے دعویٰ کیا کہ کوئی وزیر خارجہ یا سفیر القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے علاوہ کسی اور چیز کا نام نہیں دے سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک چند مہینوں میں شہر میں اپنے سفارت خانے کی نئی شاخ کھولنے کا امکان ہے۔
یورپی فاؤنڈیشن نے یوکرینی سفیر کے اس بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یوکرینی سفیر کا مؤقف یوکرین کے اب تک کے اعلان کردہ موقف اورالقدس شہر کے حوالے سے پوری یورپی یونین کے موقف سے متصادم ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس معاملے کو درست کرنے کے لیے فوری اور درست موقف اختیار کیا جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ یوکرائنی سفیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل نے نسلی تطہیر کے وسیع ترین عمل میں اور نسل پرستی کی پالیسیوں کے ذریعے آبادی کی حقیقت اور شہر کی عرب-اسلامی شناخت کو تبدیل کرنے کے لیے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔فلسطینیوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے اور یہودی آباد کاری میں اندھا دھند اضافہ کیا جا رہا ہے۔