جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان کی خود مختاری کا احترام، کیمپوں کو میدان جنگ نہیں بنائیں گے:مشعل

ہفتہ 18-دسمبر-2021

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت لبنان کی خود مختاری کا احترام کرتی ہے اور ہم پناہ گزین کیمپوں کو میدان جنگ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لبنان میں البرج شمالی پناہ گزین کیمپ میں مارے جانے والے فلسطینی شہدا کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ہم لبنان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے تحریک فتح کے مسلح افراد کے ہاتھوں حماس کے کارکنوں کی شہادت کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ حماس کی قیادت متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےآئی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم لبنان کی سرزمین پر مہمان ہیں اور وطن واپسی تک یہاں مہمان کے طور پر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے مسلم امہ کی عظمت اور تاریخ رقم کی ہے۔ ہمارے لیے یہ کافی ہے کہ ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطین کی آزادی صرف جہاد اور شہادت کے راستے سے ہے۔ فلسطینی قوم، قیادت اور عوام نے آزادی کے لیے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی