کل جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے زاہد کے علاقے میں بچے مھند عمار مسک کو زدوکوب کیا اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جب اس کی والدہ اور دو دیگر شہریوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن فوجیوں نے ان پر بھی حملہ کیا۔
مغربی کنارے میں حماس کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری ہونے والی متواتر رپورٹ میں گذشتہ ماہ کے دوران قابض افواج اور آباد کاروں کی طرف سے 2341 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔
آبادکاری کے حملوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی جس میں زمینوں کو لوٹنے اور مسمار کرنے، سڑکوں کی تعمیر، اور رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری شامل تھی۔
رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے املاک مسماری اور املاک کی لوٹ مار میں اضافہ کیا۔مسمار کیے گئے مکانات کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔