چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیرات اپنے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کرنے میں کامیاب

پیر 13-دسمبر-2021

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی ماوٗں بہنوں اور بیٹیوں نے دشمن ریاست کے خلاف احتجاج کرکے اپنے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کا حق حاصل کرلیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران میڈیا سینٹر نے بتایا ہے کہ فلسطینی اسیرات نے دشمن کے قید خانوں میں احتجاج کرکے اپنا اہم حق حاصل کیا ہے۔

اسیرات نے تین دن سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا جس میں انہوں نے کمروں سے باہر آنے کا بائیکاٹ کیا اور فون پر اپنے اہل خانہ سے بات چیت کا حق حاصل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینی اسیرات کے احتجاج کے بعد انہیں اپنے اہل خانہ سے وفقے وقفے سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

خیال رہے کہ اسیرائیلی زندانوں میں قید 35 خواتین میں 11 مائیں ہیں جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی