اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے1559 یہودی آباد کاروں نے نام نہاد یہودی مذہبی تہوار’حانوکا‘ کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ گذشتہ برس اس تہوار پر884 یہودیوں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا تھا جو رواں سال کی نسبت کم ہے اور حالیہ ایام میں یہودیوں نے قبلہ اول پر ریکارڈ دھاوے بولے۔
عبرانی ٹی چینل سات کی رپورٹ کے مطابق مزعومہ ہیکل سلیمانی کے دعوے پر قبلہ اول کے خلاف سرگرم انتہا پسند یہودی گروپوں نے بتایا کہ اتوار کے روز 411 یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔
تنظیمات ہیکل سلیمانی اتحاد کے ترجمان عساف فراید نے بتایا کہ حرم قدسی میں یہودیوں کے دھکاووں میں ریکارڈ شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہودی معاشرے میں مسجد اقصیٰ میں عبادت زیادہ گہرائی کےساتھ اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔