چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے مسجد ابراہیمی کی مرمت کے کام سے روک دیا

بدھ 8-دسمبر-2021

منگل کے روز اسرائیلی حکام نے الخلیل  (مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں) شہر میں واقع مسجد ابراہیمی کی بحالی اور مرمت کے پرمکمل طور پر پابندی عاید کردی۔

مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر الشیخ حفظی  ابو سنینا نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض افواج نے تعمیر نو کمیٹی کے ملازمین کو حرم ابراہیمی میں بحالی کا کام مکمل کرنے سے روک دیا۔ ملازمین مسجد کی چھت تزئین و آرائش، اس کی دیواروں کو پینٹ کرنے، اس کے پتھروں اور تاریخی اسلامی تحریروں اور فن کے دیگر کاموں کی صفائی کی کوشش کررہے تھے۔

ابو اسنینا نے اس سلسلے میں زور دیا کہ مسجد ابراہیمی کے اندر تعمیر نو کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت کا اختیار ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ جابرانہ اقدامات قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی جانب سے حرم الشریف پر اپنا تسلط جمانے کی سوچی سمجھی کوشش ہیں۔

مسجد ابراہیمی  کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ قابض حکام نے مسجد کے بیرونی صحنوں میں بلڈوزنگ اور کھدائی کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی