جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جبر: فلسطینی خاندان سے مکان زبردستی مسمار کرا دیا

منگل 7-دسمبر-2021

قابض اسرائیلی ریاست کی بلدیہ نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان کی بئر ایوب کالونی میں ایک فلسطینی خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرادیا۔

بیت المقدس المقدس سے تعلق رکھنے والے بہا زیتون نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے پولیس کی مدد سے اس کا مکان بردستی مسمار کرادیا۔ انہوں نے بتایا کہ قابض حکام کی طرف سے انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر مکان خالی کرنے کا حکم دیا تھا ساتھ ہی وارننگ دی تھی کہ اگر مکان کو مسمار نہ کیا گیا تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

زیتون خاندان کو چار ماہ قبل مکان خالی کرنے اور اسے مسمار کرنے کا حکم یا گیا تھا۔ تاہم اسرائیلی عدالت نے انہدامی فیصلہ منجمد کردیا تھا۔ بعد میں اسرائیلی بلدیہ نے دوبارہ مکان کی مسماری کا اجازت نامہ لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی