جمعه 15/نوامبر/2024

نومبر: اسرائیلی دہشت گردی میں 4 فلسطینی شہید ہوئے

اتوار 5-دسمبر-2021

نومبر میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک غاصب صہیونی ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں فلسطینیوں کی طرف سے غاصب صہیونیوں کے خلاف 594مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں فائرنگ کے 15 واقعات اور جنوبی نابلس میں جھڑپوں کے آٹھ واقعات کا اندراج کیا گیا۔

ان اہم ترین مسلح کارروائیوں میں حماس کے رہ نما الشیخ فادی ابو شخیدم کی پرانے بیت المقدس میں فائرنگ کی کارروائی شامل ہے جس میں ایک صہیونی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

چاقو کے حملوں کے دو واقعات شامل ہیں۔ اسرائیلی اہداف پر آتشیں حملوں کی تعداد دو ہے جب کہ دشمن کی گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے کےچار واقعات سامنے آئے۔

غرب اردن میں فلسطینیوں اور قابض فوج کےدرمیان 201 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ سنگ باری کے 200، پٹرول بموں کے 31 اور یہودی آباد کاروں کے حملے روکنے کے 72واقعات کا اندراج کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی