چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی مہم کے دوران 8 فلسطینی گرفتار

بدھ 1-دسمبر-2021

بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران کے کم سے کم آٹھ فلسطینی گرفتارکرلیے گئے۔

 مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کےدوران شہر کے مشرقی حصے میں عیسویہ کے مقام سے ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کرلیا۔ اس کی شناخت خلیل عودہ کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران نزار ابو الھیجا، ثائر ابو قطنہ کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں تلاشی کے دوران سابق اسیر طلال ابو عصبہ کو گرفتار کیا گیا۔

رام اللہ میں تلاشی کے دوران ابراہیم ابو صفیہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

نابلس میں تلاشی کے دوران عدی محمود حننی کو اس کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا۔

الخلیل کی جانب سے تلاشی کے دوران محمود جبر بحیص اور اذنا کے مقام سے رضوان فرج اللہ کو گرفتار کرلیا۔

مختصر لنک:

کاپی