جمعه 15/نوامبر/2024

ارجنٹائنی شخصیات کی فلسطینی شہریت کے حصول کی درخواست

بدھ 1-دسمبر-2021

ارجنٹائن میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے باہر سیکڑوں مقامی شہریوں نے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے علامتی طورپر فلسطینی شہریت کی درخواست دی۔

یہ اقدام فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر کیا گیا ہے۔ اس پیش رفت میں ارجنٹائنی انسانی حقوق گروپ  اور فلسطینی سفارت خانے کے تعاون سے کی گئی اور اس کے لیے’میں بھی فلسطینی بننا چاہتا ہوں‘۔

فلسطینی سفارت خانے کے باہرمقامی شہریوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، سول سوسائٹی کے ارکان، ارکان پارلیمان،میڈٰیا کے کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھے۔

خاتون سماجی کارکن ٹیلڈا ربیع نے ارجنٹائنی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم 70 سال سے ظلم اور استبدادی مظاہر کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے ارجنٹائنی عوام اور حکومت سے فلسطینی قوم کے حقوق کی فراہمی اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی