جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا کے دو گرجا گھروں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا

بدھ 1-دسمبر-2021

امریکا میں عیسائی برادری کے دو مذہبی اداروں اور گرجا گھروں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قراردینے کے حق میں رائے شماری کی ہے۔

امریکی ریاست شیکاگو میں بدھ کے روز ایک قرارداد پر رائے شماری میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی ریاست کے اقدامات کو گرجا گھروں کی اقدار اور اصولوں کے منافی قرار دیا۔

کانفرنس کے 72 فی صد نے اسرائیل کو گرجا گھروں کے خلاف اور نسل پرستانہ طرز عمل پرچلنے والا ملک قرار دیا۔

ایپسکوپل چرچ کونسل نے "وفا” کے مطابق "شکاگو شہر کی چرچ کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کی منظوری دی، تمام دباؤ کے باوجود جو اس کو روکنے کے لیے لگائے گئے تھے”۔

Episcopal Church، Anglican Church کا حصہ ہے،اس کے  امریکا میں تقریباً 20 لاکھ ارکان ہیں، جن میں سے تقریباً 300000 شکاگو میں رہتے ہیں۔

 گزشتہ ہفتے اٹلانٹا میں پریسبیٹیرین چرچ کی ایک ذیلی کانفرنس نے ایک قرارداد پر ووٹ دیا جس میں اسرائیل پر اطلاق کے لیے نسل پرستی کی قانونی تعریف پر غور کیا گیا تھا۔

 کانفرنس کے ارکان کی اکثریت نے 95 فیصد کے ساتھ اس فیصلے کی حمایت کی۔

مختصر لنک:

کاپی