جمعه 15/نوامبر/2024

پی ایل او کی اسرائیلیوں کو رام اللہ میں امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت

پیر 29-نومبر-2021

تنظیم آزادی فلسطین ’پی ایل او‘ میں اسرائیل کے لیے رابطے کی کمیٹی نے پیر کی شام وسطی مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں  منعقد ایک امن کانفرنس میں اسرائیلیوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

اسرائیلی سوسائٹی کے ساتھ رابطے کی ذمہ دار کمیٹی کے عہدیدار محمود المدنی کے دعوتی مکتوب میں کہا گیا ہے کہ امن اور دو ریاستی حل کے لیے  جدو جہد کرنےوالوں کوعوامی کانفرنس میں شرکت کرنی چاہیے۔ یہ کانفرنس آْج شام رام اللہ میں الشقیری ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔

دریں اثنا، اسرائیلی "امن گروپوں” کو مخاطب کیے گئے دعوتی خط کے لیے "اسرائیلی اور فلسطینی تنازعات کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں” کا عنوان دیا گیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ہم سب، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں سے تنازع ختم کرنے اور دو ریاستی حل کی حمایت کرنے کے لیے رام اللہ میں ملاقات کی دعوت دیتے ہیں۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ  ہمیں توقع ہے کہ کانفرنس میں مدعو کی گئی شخصیات اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے امن کے لیے اپنی مساعی کاحصہ ڈالیں گی۔

مختصر لنک:

کاپی