چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی عدالت کا’انصاف‘ فلسطینی بچے کو قید، جرمانے کی سزا

جمعرات 25-نومبر-2021

کل بدھ کو اسرائیلی ریاست کی نام نہاد فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی لڑکے کو چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی اور بھاری جرمانہ عائد کیا۔

القدس  کے قیدیوں کے خاندانوں کی کمیٹی نے بتایا کہ یروشلم میں اسرائیلی مرکزی عدالت نے 17سالہ محمد صباح  کو دس سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی۔

صباح کو 170000 شیکل (55000 ڈالر) جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہےجو کہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف چھرا مار کارروائی کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں زیرحراست ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صباح کو 28 اکتوبر 2019 سے قابض جیلوں میں قید  ہے اور وہ القدس  کے پرانے شہر "عقبہ درویش” کا رہائشی ہے۔

اسرائیلی فوج نے محمد صباح کو گرفتاری سے قبل گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی