جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا نے اپنے شہریوں کو بیت المقدس کے سفر سے خبردار کردیا

منگل 23-نومبر-2021

اسرائیل کے عبرانی  ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کی تازہ کشیدہ صورت حال کے تناظر میں امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو بیت المقدس بالخصوص پرانے شہر کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ  ایک بیان میں کہا کہ اس نے القدس میں موجود امریکی شہریوں اور عملے کو پرانے بیت المقدس کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز پرانے بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں قابض فوج نے فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی