اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ شیخ صالح العاروری نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینی کاز کے لیے ایک حفاظتی والو ہے اور کوئی بھی اسے نظرانداز نہیں کر سکتا۔ القدس تمام مزاحمتی قوتوں کے لیے محرک رہے گا۔
العاروری نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے آزادی تک دفاع کے لیے اپنا فرض ادا کریں۔
الاقصیٰ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے العاروری نے کہا کہ بیت المقدس کی خدمت اور اس کی آزادی کے لیے کام کرنا قوم کا فرض اور تقاضا ہے۔
العاروری نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ایک کارکن شہید فادی ابو شخیدم نے القدس میں ایک بہادرانہ فدائی حملہ کیا ہے۔
شیخ صالح نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی کوششوں سےروز بہ روز مزاحمت تازہ ہو رہی ہے۔ القدس کی خاطر ہمارا خون سستا ہے اور ہمیں مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے قربانیاں دینی ہوں گی۔