جمعه 15/نوامبر/2024

رواں سال کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 15 فلسطینی بچے شہید

اتوار 21-نومبر-2021

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں اب تک قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 15 فلسطینی بچے شہید جب کہ 1149 کو حراست میں لیا گیا۔

کلب برائے امور اسیران کی طرف سے بچوں کے عالمی دن کےموقعے پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021ء میں اب تک اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں پندرہ بچے شہید جن کہ ایک ہزار سے زاید کو حراست میں لیا گیا۔

کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں 160 بچے زیرحراست ہیں جو عوفر، دامون اور مجد جیلوں میں قید ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو تہائی گرفتار فلسطینی بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ تمام بچوں کو نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2000ء کے بعد اب تک 18 سال سے کم 19 ہزار بچوں کو گرفتار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی