اردن کی پیشہ ور تنظیموں نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی تمام اشکال کو مسترد کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی انجینیرنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ احمد سمارہ الزعبی نے کہا ہے کہ اردن کی تمام پیشہ ور تنظیمیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تمام اشکال مسترد کر دی ہیں۔
عمان میں اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت کے لیے پانچویں قومی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اردن کی تمام پیشہ ور تنظیمیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتی ہیں۔
الزعبی نے مزید کہا کہ تل ابیب کا اردن کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی شراکت سے توانائی کا معاہدہ اور اس کے بدلے میں پانی کا حصول صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اردن کی تمام پیشہ ور تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو مسترد کرتے ہیں۔
سمارہ نے اردن یونیورسٹی اور اس کے تدریسی عملے کی طرف سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان قابل تحسین ہے۔