جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی رکن پارلیمنٹ اسرائیلی قید سے رہا

جمعرات 18-نومبر-2021

کل بدھ کو قابض اسرائیلی  فوج نے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن  محمد ماہر بدر کو جن کا تعلق  غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے کو ساڑھے 10 ماہ کی حراست اور جرمانے کے بعد رہا کر دیا۔

قابض فوج نے رکن پارلیمنٹ محمد بدر کو گذشتہ جنوری میں الخلیل میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران  گرفتار کیا تھا۔

محمد ماہر بدر 1956 میں پیدا ہوئے۔ وہ اسلامی قانون میں بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔

ایم پی بدر نے سفری پابندی کی وجہ سے "ویڈیو کانفرنس” کے ذریعے مصر کی عین شمس یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا دفاع کیا تھا۔

ماہر بدر نے 20 سال تک ہیبرون یونیورسٹی میں بطور لیکچرر کام کیا، یہاں تک کہ وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔

مختصر لنک:

کاپی