جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس: فدائی حملے میں اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی، حملہ آورشہید

جمعرات 18-نومبر-2021

مقامی ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے اندر دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو چاقو سے  زخمی کرنے والے فلسطینی کو گولی ماردی گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس فدائی حملے میں اسرائیلی پولیس کےدو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی ذرائع نے کہا کہ بدھ کومقبوضہ بیت المقدس  کے پرانے شہر کے اندر چھری کے حملے کے نتیجے میں قابض پولیس کے دو اہلکارزخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض پولیس اہلکاروں نے  چاقو سے وار کرنے والے فلسطینی کو گولی ماری جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

 عبرانی چینل 12 نے اطلاع دی کہ چاقو سے حملہ جس نے القدس میں قابض پولیس کے سرحدی محافظوں کو نشانہ بنایا۔ یہ فلسطینیوں کے گھروں پر قبضہ کرنے والی سیٹلمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر دفتر کے قریب پیش آیا۔

زخمی فوجیوں میں سے ایک کی ٹانگ اور سر میں کئی وار کیے گئے تھے، جب کہ دوسرے کے سر میں زخم لگے ہیں۔

 قابض پولیس نے اعلان کیا کہ القدس  کے پرانے شہر میں چاقو سے حملے کے مرتکب کی عمر 16 سال ہے اس کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے اور اس کی شناخت ابھی واضح نہیں ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی  فوج نے بدھ کی شام کو مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں چاقو سے حملہ کرنے والے نوجوان کے والد کو گرفتار کر لیا۔

مختصر لنک:

کاپی