جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی رہ نما وصفی قبھا کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا

ہفتہ 13-نومبر-2021

دو روز قبل فلسطین کے علاقے جنین میں فوت ہونے والے رہ نما وصفی قبھا کو کل جمعہ کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اور قومی رہ نما وصفی قبھا کرونا وبا کا شکار ہونے کے بعد  جمعرات کو دم توڑ گئے تھے۔

کل جمعہ کے روز ان کی نماز جنازہ جنین کے پناہ گزین کیمپ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مسجد الکبیر کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ہزارو شہریوں، ارکان پارلیمنٹ، ممتاز سیاسی اور سماجی رہ نماؤں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقعے پر فلسطینی قیادت نے وصفی قبھا کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقعے پرحماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ، سرایا القدس بریگیڈ اور دیگر فلسطینی مزاحمتی کارکنوں نے جنازے کو کندھا دیا اور جلوس کی شکل میں مسجد الکبیر سے قبرستان تک لے جایا گیا۔

نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہ نما الشیخ مصطفیٰ ابو ھرہ نے کہا کہ وصفی قبھا دین اور دعوت پر ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے رہنے والے پہاڑ تھے۔ وہ ایک بہادر مجاھد اور سیاسی رہ نما تھے جن کی بہادری کی فلسطینی قوم گواہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی