جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے تین مکان مسمار

بدھ 10-نومبر-2021

کل بروز منگل  قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغرب میں واقع گاؤں الولجہ میں فلسطینیوں کے تین مکانات تعمیراتی اجازت نامہ نہ ہونے کی آڑ میں مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نشانہ بنائے گئے تین مکانات "عین جویزہ” کے علاقے میں واقع ہیں اور ہر ایک کا رقبہ تقریباً 80 مربع میٹر ہے۔ان کا تعلق دو بھائیوں طارق نصر ابو التین ، احمد التین  اور ان کے بھتیجے محمد حسین ابو التین کے ہیں۔

ذرائع نے عندیہ دیا کہ قابض فوج نے اس سے قبل اسی علاقے میں طارق ابو التین کے گھر کو مسمار کر کے دوبارہ تعمیر کیا تھا۔

"عین جویزہ” کا علاقہ برسوں سے آباد کاری کے حملے کا نشانہ بنا ہوا ہے۔ قابض فوج کی طرف سے درجنوں مکانات کو مسمار کرنے اور فلسطینیوں کو تعمیر سے روکنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی