جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیل نے شہریوں کو ایتھوپیا کے سفر سے روک دیا

ہفتہ 6-نومبر-2021

اسرائیلی وزارت خارجہ صہیونی ریاست کے شہریوں کوافریقی ملک ایتھوپیا کے سفر پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ادیس اباب کی سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی حالت کے سوا ایھوپیا کا سفرنہ کیا جائے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ پروازوں اور نقل و حمل میں تاخیر کا امکان ہے اور مواصلاتی خلل اور خوراک کی قلت کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو سفارش کی ہے کہ  جوشہری ایتھوپیا کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ "ہر غیر ضروری سفر” سے گریز کریں۔

وزارت نے ایتھوپیا میں اسرائیلیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا قیام مختصر کریں اور حالات سے چوکنا رہیں۔ بیان میں ایتھوپیا کی خبروں سے باخبر رہیں خاص طور پر دارالحکومت کی صورتحال کے بارے میں مطلع رہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ لڑائی والے علاقوں میں نہ جائیں اور نہ ہی رہیں اور کرفیو، اجتماعات اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے بارے میں مقامی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔

ادھر وزیر اعظم ابی احمد نے باغی اتحاد پر الزام لگایا کہ وہ ایتھوپیا کو لیبیا یا شام جیسی صورت حال سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ باغی ایک ریاست کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اسے بنانا نہیں چاہتے۔ ایتھوپیا کے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔

مختصر لنک:

کاپی