اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کو شام کی سرحد پار کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے والے شامی شہریوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام سے سرحدی لائن عبور کرکے فلسطینی علاقوں میں ’جان بوجھ کر‘ داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
قابض فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے "ٹویٹر” ویب سائٹ پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوجی دستوں نے گولان کی پہاڑیوں کے جنوب میں سرحدی علاقے میں "منظم گھات لگا کر حملہ” کرنے کے بعد دونوں افراد کو گرفتار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے مسلسل کوششوں کے فریم ورک کےدوران دونوں مشتبہ افراد کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے حراست میں لیا گیا جس کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ردیا گیا ہے۔
گزشتہ بدھ کو قابض فوج نے شام اور لبنان کی سرحدوں پر کسی بھی سکیورٹی اور فوجی خطرات کا جلد پتہ لگانے کے لیے جدید نگرانی کے آلات اور نظام نصب کیے تھے۔