اسرائیلی "نیشنل سیکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ” کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصری ٹریڈ یونین مصر اور "اسرائیل” کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہیں۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مصری ٹریڈ یونینز جو لاکھوں مزدوروں کی نمائندگی کرتی ہیں، 1980 کی دہائی کے وسط سے قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرآنے اور سول تعلقات کی ترقی کی مخالف تھیں اور اب بھی ہیں۔
اگرچہ مختلف ادوار میں حکومتوں کے درمیان میل جول کو نہیں روکا لیکن دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی مکمل صلاحیت کے خاتمے کے لیے ‘عوام کے امن’ کی متوازی ترقی کی ضرورت ہے جو پیشہ ورانہ اداروں، نجی کمپنیوں اور تاجروں کو اجازت دیتا ہے، جو اس سے متعلق ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مصری میڈیا نے قابض ریاست کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو اعتدال سے پیش کیا اور یہ مصری رائے عامہ کے ردعمل کے خوف کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ برسوں کے دوران، مصری ٹریڈ یونینوں نے اپنے اراکین کواسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں ملوث ہونے سے روکا، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے۔ ان طریقوں نے افراد اور کمپنیوں کو قابض ریاست کے ساتھ اقتصادی اور دیگر تعلقات استوار کرنے سے روکا۔