چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس سے 8 اموات،300 نئے کیسز

جمعہ 5-نومبر-2021

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس کے 8 مریض چل بسےجبکہ 300 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 300مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔

وزیر صحت نے رام اللہ میں یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا  کہ فلسطینی علاقوں میں مزید آٹھ مریض دم توڑ گئے۔ کرونا سے فوت ہونے والے چار مریضوں کا تعلق غزہ، ایک کا جنین، ایک کا الخلیل اور دو کا نابلس سےہے۔

خاتون وزیر صحت نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں کرونا کے مزید تین سو مریض سامنے آئے۔ ان میں الخليل میں 33، جنين میں 14، طولكرم میں 7، أريحا اور وادی اردن میں  5، رام الله  اورالبيرة میں 24، بيت لحم میں 7، طوباس میں 2،  القدس میں 2، قلقيلية میں 2، سلفيت میں 1، نابلس  میں 2 اور  غزة  میں 201 نئے مریض سامنے آئے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 98 فی صد، فعال کیسز کا ایک فیصد اور اموات ایک فیصد ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی