چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں مختلف اداروں کے درجنوں بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کی مذمت

جمعہ 5-نومبر-2021

کل جمعرات کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی سول سوسائٹی کے دفاع کے اتحاد نے غزہ کی پٹی کے گورنریوں میں بعض عوامی فلسطینی بینکوں کے من مانی پر مبنی اقدامات اور فیصلوں کی مذمت کی جن میں ’این جی اوز‘ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے درجنوں بینک اکاؤنٹس کو بند اور منجمد کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں اتحاد برائے سول سوسائٹی  نے کہا کہ ہم ان اقدامات اور فیصلوں کو بہت سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ بنکوں کی من مانی پرمبنی اقدامات پر سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ کیونکہ یہ فلسطینی سول سوسائٹی اور اس کی موثر تنظیموں کو خطرے میں ڈالنے  کے مترادف ہیں اور ان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

اتحاد نے بینکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیں۔ ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا قومی کردار ادا کریں اور ان پالیسیوں اور طریقہ کار سے دور رہیں جو معاشرے کو متاثر کرتی ہیں اور زمین پر فلسطینی عوام کے استقامت میں اضافہ نہیں کرتی ہیں۔

اتحاد نے فلسطینی مانیٹری اتھارٹی اور سرکاری فلسطینی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سول سوسائٹی کی تنظیموں کو بینکوں کے طریقہ کار اور فیصلوں سے بچانے کے لیے مداخلت  کریں اور فلسطینی شہری اور قومی تنظیموں پر قابض ریاست کی مداخلت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا قومی کردار ادا کریں۔

مختصر لنک:

کاپی