چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی یہودی لابی کا دورہ سعودی عرب، شاہی خاندان، وزرا سے ملاقاتیں

جمعہ 5-نومبر-2021

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں اسرائیلی غاصب ریاست کی حمایت کرنے والی لابی کے رہ نماؤں کے ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور شاہی خاندان کے عہدیداروں اور حکومتی وزراء سے ملاقاتیں کیں۔

اخبار نے کہا کہ وفد کے ارکان میں سے ایک یہودی تاجر فل روزن بھی شامل ہیں جواس سے قبل امریکا میں اسرائیل کی سابق حکمراں جماعت  لیکوڈ فرینڈز ایسوسی ایشن کے سربراہ رہ چکے ہیں اور بنجمن نیتن یاہو کے دوست سمجھے جاتے ہیں۔

روزن نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اپنے لوگوں کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مُجھے حیرت نہیں ہوگی کہ اگر چند مہینوں یا سالوں میں ہم سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات کو معمول پر آتے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بات چیت میں ہمیں بتایا کہ وہ ان رابطوں سے واقف ہیں جو ابراہیمی معاہدوں کا باعث بنے۔ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے ساتھ نارملائزیشن کے معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی رضامندی اور شاہی خاندان کی آشیرباد کے بغیر کوئی بھی عرب ملک اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے پر راضی نہیں ہوگا۔

سعودی عرب کے اس اعلان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن قائم ہونے سے پہلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ متحدہ عرب امارات کی طرح فلسطینیوں کے ساتھ امن کی شرط نہیں رکھیں گے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب مناسب وقت کا انتظار کر رہا ہے

مختصر لنک:

کاپی