شام میں سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ آج بدھ کو علی الصبح اسرائیل نے دمشق کے نواح میں ایک دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
عسکری ذرائع کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد میزائل داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں مادی نقصان پہنچا۔
چند روز قبل بھی اسرائیل نے دمشق کے نواحی دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ کارروائی میں شامی فوج کے دو اہل کار زخمی ہو گئے تھے اور تھوڑا مادی نقصان بھی واقع ہوا۔
اسرائیلی مذکورہ علاقے کو کئی مرتبہ نشانہ بنا چکا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ برسوں کے دوران میں شام میں درجنوں حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے بہت کم ہی شام میں حملوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ البتہ وہ اس موقت کو بارہا دہرا چکا ہے کہ وہ شام میں ایران کو عسکری طور پر پاؤں جمانے کی کوششوں سے روکے گا۔