قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر بے دخلی کے ظلم کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والوں پر قابض فوج نے تشدد کا بے جا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے بدھ کے روز یہودی آبادکاری کے لیے طاقت کے ذریعے خالی کرائے جانے والے الشیخ جراح کے فلسطینی باشندوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں پر تشدد کیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے الشیخ جراح کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور الشیخ جراح کالونی کے باشندوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے فلسطینیوں کا احتجاجی کیمپ اکھاڑ پھینکا۔
ادھر قابض فوج نے شمال مشرقی بیت المقدس میں شعفاط کیمپ میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کیا۔ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔