جمعه 15/نوامبر/2024

اعلان بالفور سازش تھی، فلسطین صرف مزاحمت سے آزاد ہو گا: اسلامی جہاد

بدھ 3-نومبر-2021

اسلامی جہاد نے زور دے کرکہا ہے کہ اعلان بالفور ایک خطرناک سازش تھی۔ اس سازش کے ذریعے فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کا قیام عمل میں لانے کی راہ ہموار ہوئی۔

اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کے مسلوبہ اور غصب کیےگئے حقوق صرف مزاحمت سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ اپنےفلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اسلامی جہاد کی طرف سے یہ بیان 2نومبر1917ء کو منظور کردہ اعلان بالفور کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ برطانوی استبداد نے یہودیوں کو فلسطین میں اپنے وطن کے قیام کا تحفہ فراہم کیا۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ جب سے یہ منحوس اعلان بالفور جاری کیا گیا ہے اس وقت سے فلسطینی قوم یہودی آباد کاری ، قبضے، قتل، گرفتاریوں اور دیگر جرائم کا سامنا کررہی ہے۔ اس سب کے باوجود صہیونی ریاست کو عالمی مجرمانہ غفلت کے ذریعے معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی