جمعه 15/نوامبر/2024

اکتوبر میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر 22 بار دھاوے:اواقاف

منگل 2-نومبر-2021

فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ اکتوبر میں اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں یہودی آباد کاروں نے 22 بار دھاوے بولے۔

 فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اکتوبر  کو22 یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت درجنوں انتہا پسندوں نے  قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیز چکر لگائے۔ اس موقعے پر قابض فوج کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔ اس موقعے پر انتہا پسند یہودی شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی تاریخ میں پہلی بار کسی اسرائیلی عدالت نے یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاوے بولنے اور وہاں پر’خاموش عبادت‘ کی اجازت دی۔

خیال رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کے کے دن کے علاوہ ہفتے کے باقی ایام میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں۔

یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں یہودی آباد کاروں اور قابض انتظامیہ کی جانب سے تاریخی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی میں 52 بار اذان دینے اور فلسطینی مسلمانوں کو نماز کی ادائی سے روکا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی