جمعه 15/نوامبر/2024

نزار بنات کے قاتلوں کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: اہل خانہ

منگل 2-نومبر-2021

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں بے دردی کے ساتھ شہید کیے جانے والے فلسطینی رہ نما نزاربنات کے اہل خانہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ شہید بنات کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے۔

شہید نزاربنات کے اہل خانہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ شہید نزار بنات کا خون رائےگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ہم قاتلوں کو کٹہرے میں لانے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہید کا پورا خاندان اس بات پر متفق ہے کہ ہم فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مقرر کردہ عدالتی کمیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔ہم نے دوسری فلسطینی تنظیموں کےتعاون سے مقامی عدالت میں نزار بنات کے قاتلوں کے خلاف تحقیقات کی کوششیں شروع کی ہیں۔

شہید نزار بنات کے بھائی غسان بنات کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ابھی تک نزار بنات کے قتل کے جرم کا ادراک نہیں کرسکی۔ نزار بنات کا ماورائے عدالت قتل اعلیٰ سطح کے حکام کی ہدایت پر کیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار شہید کے خاندان پر دباؤ ڈال کر کیس کو کمزور کرنےکی ناکام کوشش کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی