چهارشنبه 30/آوریل/2025

اکتوبر میں اسرائیلی ریاست کی آزادی صحافت کی54 خلاف ورزیاں

منگل 2-نومبر-2021

فلسطین میں جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2021ء کے دوران قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے آزادی صحافت کی 60 خلاف ورزیوں کا اندارج کیا گیا۔ ان میں 54 صہیونی ریاست کے حکام کی جانب سے کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے آزادی صحافت کی 54  بار پامالیاں کی گئیں۔ ان میں صحافیوں پر تشدد کے 15 واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے اکتوبر میں صحافیوں پر دھاتی گولیوں، زہریلی آنسوگیس، صوتی بموں، زہریلی مرچوں، گندے پانی سے نشانہ بنایا گیا۔ قابض فوج کی طرف سے صحافیوں کو لاٹھیوں، بندوقوں سے مارا پیٹا گیا اور انہیں گالیاں دی گئیں۔

اکتوبر میں قابض فوج نے 9 صحافیوں کو طلب کیا گیا یا ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ طلب کیے جانے والے صحافیوں میں سامح مناصرہ، راضی کرامہ، احمد صبیح، نسرین سالم، عزت جمجوم، احمد قطامش، معصب قفیشہ، سابق اسیرہ بشریٰ الطویل اور صحافی علا الریماوی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی