چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات امن کے اقدامات میں رکاوٹ ہیں:شاہ عبداللہ

ہفتہ 30-اکتوبر-2021

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے یک طرفہ اقدامات خطے میں امن کے حصول کے امکانات کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

اردن کے بادشاہ نےگذشتہ روز لندن میں ہونے والی متعدد ملاقاتوں کے دوران "دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کا ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے مطابق حل تلاش کرنے  اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا” کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے برطانوی پارلیمنٹ، ہاؤس آف کامنز کے سپیکر لنڈسے ہوئل، خارجہ امور اور دفاعی کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین اور پارلیمنٹ  سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اردن کے شاہی دربار  کے ایک بیان کے مطابق ملاقاتوں میں اردن اور برطانیہ کو جوڑنے والے اسٹریٹجک اور تاریخی تعلقات کے ساتھ ساتھ تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

شاہ عبداللہ دوم نے اپنے ملک کی برطانیہ کے ساتھ عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت میں اضافہ، "کرونا” وبا کے انسانی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون کے طریقہ کار کو مضبوط پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی