جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں 6 فلسطینیوں کو سزائے موت

جمعہ 29-اکتوبر-2021

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فوجی عدالت نے گذشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیلی دشمن کے لیے جاسوسی کے جرم میں چھ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی ہے۔

فلسطینی جوڈیشری کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں جاسوسی کے الزام میں چھ مجرموں کو سزائے موت جب کہ متعدد کو قید با مشقت اور عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ایک ملزم کو ثبوت ناکافی ہونے پر بری کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی کمیونٹی کے تحفظ اوراسرائیلی دُشمن کے لیے جاسوسی کی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے عدالتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی