جمعه 15/نوامبر/2024

الازھر کی فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی شدید مذمت

بدھ 27-اکتوبر-2021

مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازہر نے مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں میں نئی یہود بستیوں کے قیام کے لیے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے لیے ٹینڈرز کے اسرائیلی اقدام سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

الازہر نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی اراضی پر یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کرنا ایک جرم ہے جسے تمام بین الاقوامی قوانین نے مسترد کر دیا ہے۔ یہ ایک جارحانہ اور اشتعال انگیز قدم ہے جسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے کیونکہ اس سے فلسطینی علاقوں میں آبادیاتی شناخت بدل جائے گی۔

الازہر نے مہذب دنیا سے اپیل کی کہ وہ ان اقدامات کے خلاف اپنی خاموشی سے باہر نکلے جو فلسطینیوں کو تاریک دور کی طرف لے جا رہی ہے۔ الازھر نے  فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

الازہر نے فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت کی تجدید کی اور کہا کہ الازھر فلسطینی قوم کے نصب العین ،مسلمانوں، عربوں اور دنیا بھر کے تمام انصاف پسند لوگوں کے کاز کے دفاع میں اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی