چهارشنبه 30/آوریل/2025

انسانی حقوق کی تنظیموں کودہشت گرد قرار دینے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

پیر 25-اکتوبر-2021

انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیموں کو دہشت گرد قراردینے کے اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

فلسطین ویمن فیڈریشن نے فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کو اسرائیل کی طرف سے دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطین میں انسانی حقوق کے اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے.

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی انسانی حقوق گروپوں کو دہشت گرد قرار دینے اور انہیں غیرقانونی قراردینے کا فیصلہ  اسرائیلی ریاست کی انسانی حقوق دشمنی کی عکاسی کرتا ہے۔ اسرائیل اس فیصلے کی آڑ میں فلسطین میں سماجی اداروں اور انسانی حقوق کے اداروں کو خاموش کرانا اور اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی انسانی حقوق کے اداروں کودہشت گرد قرار دینا فلسطین میں انسانی حقوق کے شعبے پر کھلی جارحیت اور سول سوسائٹی کے حقوق پر حملہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم سے خائف ہے اور وہ فلسطینی اداروں کو خاموش کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈال رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی