قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطین میں انسانی حقوق کے میدان میں کام کرنے والے چھ فلسطینی اداروں کو دہشت گرد قرار دیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی منظوری کے بعد اسرائیلی وزارت انصاف نے ان اداروں کی ایک فہرست بھی شائع کی ہے۔
قابض دشمن نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانی حقوق کے یہ گروپ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سے منسلک ہیں اور انہوں نے سنہ 2014ء سے 2021ء کے دوران مختلف یورپی ممالک سے 200 ملین یورپ کے عطیات جمع کیے ہیں۔
اسرائیلی وزارت انصا کا کہنا ہے کہ عوامی محاذ سے منسلک یہ ادارے متعدد عسکری کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان میں سے ایک گروہ کے ہاتھوں رینا شنزا نامی ایک یہودی آباد کار خاتون کی موت بھی ہوئی تھی۔
ان اداروں میں الحق فاؤنڈیشن، الضمیر فاؤنڈیشن، خواتین آرگنائزیشن، تحریک دفاع اطفال، بیسان ریسرچ سینٹر اور ایگری کلچر ایکشن الائنس شامل ہیں۔