قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی قبرستانوں کی نگران کمیٹی کے سربراہ مصطفیٰ ابو زھرہ کو حراست میں لے لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے کل منگل کو القدس میں سلوان کے مقام پر مصطفیٰ ابو زھرہ کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا اور انہیں گھر سے گرفتار کرلیا۔ قابض فوج نے وہاں پرمتعدد دکانیں بھی بند کرادیں۔
بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس حکام نے ابو زھرہ کو المصرارہ کے مقام سے گرفتار کیا اور اس کے بعد انہیں ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
ایک دوسرے سیاق میں قابض فوج نے سلوان میں ابو تایہ کالونی میں فلسطینی پرچم اتار پھینکے اور متعدد دکانوں کو سیل کردیا۔