غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کے لیے مصری کمیٹی نے منگل کے روزغزہ میں وزارت ورکس اور ہاؤسنگ کے لیے مصری فنڈنگ کے ساتھ بیت لاہیا کے شمال میں سی کارنیچے منصوبے کی ترقی کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کا اعلان کیا۔
غزہ میں تاجروں کی انجمن نے مصری کمیٹی کی جانب سے مقامی فلسطینی کمپنیوں کے لیے مذکورہ بالا کارنیچے تیار کرنے کی بولی کا خیرمقدم کیا ، جو مصری گرانٹ کے اندر تعمیر نو کے لیے پہلی بولی ہے۔
ایسوسی ایشن کے بیان میں مصر کی طرف سے تعمیر نو کے عمل کو آگے بڑھانے اور غزہ پر عائد محاصرے کو کم کرنے کی تعریف کی گئی ہے تاکہ غزہ کی پٹی کو تعمیر نو کا تمام سامان ، سامان کی آمد وترسیل ، تجارتی سامان اور خام مال مہیا کیا جائے اور رفح کراسنگ پر لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کے لیے تعمیر نوکے بڑے منصوبوں کے لیے ڈونرز کی بولیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام غزہ کی خراب معاشی حالات کو دور کرنے میں مدد دے گا۔ غزہ کی معیشت کو بحال کرے گا اور ہزاروں بے روزگار کارکنوں اور گریجویٹوں کو ملازمت دے گا۔
ایسوسی ایشن نے تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ پٹی میں معاشی حالات کی بحالی میں اور نجی شعبے کو محاصرے کے سالوں میں ہونے والے بھاری نقصانات اور غزہ پر بار بار ہونے والی جنگوں کی تلافی کرنا ہے۔